جوہری طاقت کے حامل ملک بھارت کے وزیراعظم کی جانب سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا ہے، پاکستان بھارتی وزیراعظم کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالب
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان وزرات خارجہ نے مودی کے بیان کو نفرت انگیز اورپرتشدد قراردیدیا، تبصروں میں نفرت پر مبنی تشدد کا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔
مودی کے انتخابی ریلی میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری طاقت کے حامل ملک بھارت کے وزیراعظم کی جانب سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا ہے۔ مودی کابیان جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کے رہنماءسے زیادہ سیاسی رہنما کا تھا۔بھار تی ریاستی امورکی پختگی،سنجیدگی میں گراوٹ کی مذمت کرتے ہیںمودی کے تبصروں میں نفرت پرمبنی تشددکا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔
وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھارت کی بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے، مودی کے گجرات میں دیئے جانے والے بیانات نے پہلے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں حالات کو مزید خطرناک کرنے کا کام کیا ہے۔
پاکستان باہمی احترام اورخودمختارمساوات پرمبنی امن کیلئے پرعزم ہے،سلامتی یا علاقائی سالمیت کودرپیش خطرے کا مقابلہ مضبوط،متناسب اقدامات سے کیاجائےگا۔ترجمان خارجہ کے مطابق اس طرح کے بیانات واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جو رکن ممالک کو تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور دیگر ریاستوں کی خودمختاری یا سیاسی آزادی کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال سے باز رہنے کا پابند کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کوبھارت کی بڑھتی بیان بازی کاسنجیدگی سےنوٹس لیناچاہیے۔ایسے بیانات سے علاقائی استحکام اوردیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچتاہے۔بطوریواین امن فوجی شراکت دارپاکستانی ریکارڈ،انسداددہشتگردی کی کوششوں کیلئے مسلسل حمایت مستند ہے